ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ کے آندلے میں بزرگ جوڑے کا بہیمانہ قتل : ڈکیتی یا کوئی اور مقصد؟

انکولہ کے آندلے میں بزرگ جوڑے کا بہیمانہ قتل : ڈکیتی یا کوئی اور مقصد؟

Sun, 22 Dec 2019 20:31:00    S.O. News Service

کاروار:22؍دسمبر(ایس اؤ نیوز)انکولہ تعلقہ موگٹا دیہات کے آنلے میں دیر رات  ایک بزرگ جوڑے کا  ہاتھ پیر باندھ کر بربریت کے ساتھ قتل کئے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مقتولین کی شناخت نارائن بومیا نایک (84)اور ساویتری نارائن نایک (78) بتائی گئی ہے۔قاتل گھر میں موجود 15تولہ سونا اور 2لاکھ روپئے نقد لے کر فرار ہونے کی بات پولس کو دی گئی شکایت میں درج کی گئی ہے۔ ان کی نعشیں  ہاتھ پیر بندھی ہوئی حالت میں پائی گئیں۔ بتایا جارہاہے کہ قتل کئے گئے گھر میں صرف دونوں بزرگ ہی رہا کرتے  تھے۔شبہ جتایا جارہاہے کہ قاتلوں نے قتل سے پہلے متعلقہ گھر اور اس کے اطراف کا ماحول کا بہتر مطالعہ کیاہوگا۔ گھر میں موجود مرچی کا آٹا بکھرا پڑا دیکھا گیا ۔ مقتول ساویتری کے منہ پر گم ٹیپ لگایا گیا تھا، ان کی نعش گھر کے اندر پائی گئی تو شوہر نارائن کی نعش گھر کے صحن میں پڑی ہوئی تھی۔

بزرگ جوڑے کا چھوٹا بیٹا جمعہ کو ہبلی چلاگیا تھا۔ اور دو بچے انکولہ میں رہائش پذیر ہیں، بیٹیاں بھٹکل اور بیلگام میں رہتی ہیں، گھر میں یہی دونوں بزرگ  قیام کرنے پر نگاہ رکھے قاتلوں نے ممکن ہے دیررات قریب تین بجے قتل کی واردات کو انجام دیاہوگا۔ قتل کے پیچھے صرف ڈکیتی مقصد تھا یا کچھ اور وجوہات بھی ہیں اس تعلق سے پولس جانچ کررہی ہے۔ ملزموں کے لئے پولس نے جال بچھائی ہوئی ہے۔  ضلع ایس پی شیو پرکاش دیوراج ، ایڈیشنل ایس پی گوپال بیاکوڈ ، ڈی وائی ایس پی شنکر ماریہال، سی پی آئی شری دھر ، سنتوش شٹی ، پی ایس آئی سنپت کمار ، نوین نایک ، فنگر پرنٹس ماہرین ، جاسوسی کتوں کے ساتھ پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔ انکولہ پولس تھانےمیں کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: